لاہور.... لاہور کے حلقہ این اے 120 کے ریٹر ننگ افسر نے تمام اعتراضات مسترد کرتے ہوئے ن لیگ کی امیدوار بیگم کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے۔ پیپلز پارٹی ، پی ٹی آئی اور عوامی تحریک نے کلثوم نواز کی کاغذات نامزدگی پر اعترا ضات کئے تھے۔ تحریک انصاف کی یاسمین راشد اور پیپلزپارٹی کے فیصل میر کے کاغذات بھی درست قرار دے دئیے گئے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ کی امیدوار کلثوم نواز جمعرات کی صبح لندن روانہ ہوئی ہیں۔ان کی غیر موجودگی میں کیپٹن صفدر، کلثوم نواز کے وکیل اور مسلم لیگ کے کورننگ امیدوار حافظ نعمان جانچ پڑتال کے وقت موجود تھے۔ تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد نے اعتراض کیا تھاکہ کلثوم نواز ایف زیڈ ای کمپنی کی ڈپٹی چیئرمین تھیں۔ کاغذات نامزدگی کے وقت انہوں نے نواز شریف کی طرح اپنی تنخواہ ظاہر نہیں کی اور نہ اپنے اثاثوں کی تفصیلات بتائیں۔ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔