Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

جرمن چانسلرانجیلامرکل عوامی مقبولیت میں بدستور سب سے آگے

برلن ۔۔۔ جرمن چانسلر انجیلا مرکل تازہ عوامی جائزے میں بدستور سرفہرست ہیں۔ عوامی جائزے کرانے والے برلن میں قائم ادارے فورسا نے کہا ہے کہ انجیلا مرکل ،ان کی سیاسی جماعت سی ڈی یو اور باویریا کے علاقے میں ان کی اتحادی جماعت سی ایس یو کو مجموعی طور پر 39 فیصد عوامی حمایت حاصل ہے۔ فورسا کے مطابق انجیلا مرکل کے انتخابی اتحاد کے قریب ترین سوشل ڈیموکریٹس کی جماعت ایس پی ڈی ہے جسے 23 فیصد عوامی حمایت حاصل ہے۔واضح رہے کہ جرمنی میں 24 ستمبر کو عام انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔ ایس پی ڈی کی طرف سے چانسلر کے عہدے کیلئے مرکل کے حریف امیدوار مارٹن شْلس ہوں گے۔

شیئر: