Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

ملالہ کو آکسفورمیں داخلہ مل گیا

لندن .. نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کو برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا۔ ملالہ نے ٹوئٹر پر بتایا کہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ ہوگیا، جہاں وہ سیاست، فلسفہ اور معاشیات کے مضامین پڑھیں گی۔ملالہ نے مزید لکھا کہ آکسفورڈ جانے کے لئے بے حد پرجوش ہوں۔ تمام اے لیولز طلبہ نے اچھا کام کیا، یہ مشکل ترین سال تھا۔مستقبل کے لئے نیک تمنائیں ۔ واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں جو مضامین لئے ہیں۔، برطانیہ کے کئی کامیاب سیاست دانوں اور پاکستان کی سابق وزیراعظم بےنظیر بھٹو نے بھی یہی مضامین پڑھے ۔

 

شیئر: