Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

گورکھپور سانحہ کی بابت ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لکھنؤ۔۔۔۔گورکھپور کے بی آر ڈی میڈیکل کالج میں بچوں کی موت کے سلسلے میں سماجی کارکن نوتن ٹھاکرنے الٰہ آباد ہائیکورٹ کی لکھنؤ بنچ میں مفاد عامہ کی درخواست دائرکی ہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ ریاستی حکومت اور اس کی اتحادی پارٹیوں کی طرف سے آکسیجن کی کمی سے موت ہونے کا انکارکیا جارہا ہے جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ لاپروائی کے دائرے میں آنے والوں کا دفاع کیا جارہا ہے۔ نوتن نے کہا کہ لوگوں میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ چیف سیکریٹری کی زیرقیادت تفتیشی ٹیم حکومت کے سابقہ موقف کی حمایت کریگی لہذا عدالتی سطح پر اس کی تحقیقات ہو جس سے حقائق سامنے آسکیں۔

شیئر: