Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

منصوبوں کیلئے سعودی بجلی کمپنی کا تاریخی معاہدہ

ریاض .... سعودی بجلی کمپنی نے 8بڑے بینکوں کے ساتھ 6.56ارب ریال مالیت پر مشتمل اپنی تاریخ کا سب سے بڑا تاریخی معاہدہ کرلیا۔8بڑے عالمی بینک بغیر کسی ضمانت کے سعودی بجلی کمپنی کے منصوبوں کو سرمایہ فراہم کرینگے۔ کمپنی کے ایگزیکٹیو چیئرمین زیاد الشیحہ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ سعودی بجلی کمپنی مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کی سب سے بڑی اور دنیا کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ ٹوکیو متشوبیشی بینک، یو ایف جی لمیٹڈ، متشوئی سومیتوبینکنگ کمپنی، میزوہو لمیٹڈ بینک، ایچ ایس بی سی ،اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک، نیٹکسس بینک، سٹی بینک اورابوظبی بینک وَن سے سعودی بجلی کمپنی کا معاہدہ ہوا ہے۔ 
 

شیئر: