Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 04 جولائی ، 2025 | Friday , July   04, 2025
جمعہ ، 04 جولائی ، 2025 | Friday , July   04, 2025
تازہ ترین

بیٹے کی باقیات منتقل کرنے کی درخواست مسترد

جدہ... جدہ کی ایک عدالت نے بیٹے کی وفات پر ایک سال گزرنے کے بعد اس کی باقیات قبر سے نکال کر کسی اور جگہ منتقل کرنے کی بابت ماں کی درخواست مسترد کردی۔ ماں نے موقف اختیار کیا تھا کہ جہاں اسکے بیٹے کو دفن کیاگیاہے اُس میں اس کی مرضی شامل نہیں تھی۔ شوہر اور نواسی نے مجھ سے پوچھے بغیر بیٹے کو ایسی جگہ دفن کردیا جہاں میں اسکی قبر دیکھنا نہیں چاہتی تھی۔ متوفی کی بیٹی نے عدالت کو اپنے بیان میں بتایا کہ اسکے باپ کی میت دادی کی ضد کی وجہ سے ایک ہفتے تک اسپتال کے سرد خانے میں رکھی رہی تھی۔ عدالت نے قبر کھودنے کی درخواست یہ کہہ کر کہ یہ نامعقول اور غیر شرعی ہے ، مسترد کردی۔
 

شیئر: