Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

حمد بن جاسم پر عالمی عدالت میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ

منامہ.... بحرینی پارلیمنٹ نے قطر کے سابق وزیراعظم حمد بن جاسم اور ممنوعہ انجمن الوفاق کے سابق سیکریٹری جنرل علی سلمان پر عالمی عدالت میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کردیا۔ دہشتگردی کی سرپرستی کے ثبوت مل جانے پر دونوں کو جنگی مجرم قرار دیتے ہوئے عالمی عدالت میں مقدمہ چلانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ بحرینی پارلیمنٹ نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ علی سلمان نے اجنبی ریاست کےلئے جا سوسی کرکے ملک سے غداری کی ہے۔ پارلیمنٹ نے قطری نظام ِحکومت کے اہم ستون حمد بن جاسم کی گرفتاری کا مطالبہ یہ کہہ کر کیا کہ انہوں نے بحرین کے خلاف سازش کی اور دہشتگردی کی سرگرمیوں میں براہ راست ملوث ہیں۔ انہیں فوجداری کی عالمی عدالت میں جنگی مجرم کے طور پر پیش کیا جائے۔
 

شیئر: