Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 03 اگست ، 2025 | Sunday , August   03, 2025
اتوار ، 03 اگست ، 2025 | Sunday , August   03, 2025

مملکت بھر میں پیر کو نہایت جوش وخروش کے ساتھ شہریوں و غیرملکیوں نے عید کی نماز ادا کی

مملکت بھر میں پیر کو نہایت جوش وخروش کے ساتھ شہریوں و غیرملکیوں نے عید کی نماز ادا کی اور سنتِ ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی دی۔ نمازعید کے سب سے بڑے اجتماعات حرمین شریفین میں ہوئے جہاں لاکھوں مسلمانوں نے شرکت کی۔حرم مکی شریف میں امام حرم شیخ صالح بن محمد آل طالب نے نماز عید کی امامت اور خطبہ¿ عیددیا۔اپنے خطبے میں انہوں نے کہا کہ آج مسلمانوں کا حج اکبر کا دن ہے۔ یہ تہوار اللہ تعالیٰ کا عطا کردہ ہے جس میں خوشی کا اظہار کیا جاتا ہے۔ اسلام دینِ اعتدال ہے جس میں افراط و تفریط کی گنجائش نہیں۔ ہم عید کا تہوار مناتے ہیں اور خوشی کا اظہار کرتے ہیں مگر اس میں بھی ہم ہدایات کی پابندی کرتے ہیں۔ شیخ آل طالب نے کہا کہ آج کی دنیا صنعتی ، فکری اور علمی ترقی کے عروج پر ہے مگر اس کے باوجود وہ روحانی طور پر مفلس ہے۔ اقدار کے بغیر مبنی تہذیب کے لئے بقاءممکن نہیں۔آج دنیا کو وحی¿ الٰہی کے نور کی اشد ضرورت ہے۔آج کے دور میں مسلمانوں پر دوہری ذمہ داری ہے۔وہ اپنے دین و ایمان کی حفاظت کے ساتھ اپنے مقدس مقامات کی حفاظت کے بھی ذمہ دارہیں۔ انہوں نے علماءاور دعاة سے مطالبہ کیا کہ امت کی وحدت کے لئے سعی و کوشش کریں، اس میں تفرقہ پیدا کرنے کی کوشش نہ کریں۔ اپنے خطبے کے اختتام میں انہوں نے امت مسلمہ کو عید الاضحی کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ حاجیوں سے ان کا حج قبول فرمائے اور انہیں اپنے ملکوں میں خیرو عافیت کے ساتھ واپس لیجائے۔ دوسری طرف نمازِ عید کا دوسرا بڑااجتماع مسجد نبوی شریف میں ہواجہاں گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے شرکت کی۔ امام و خطیب مسجد نبوی شریف شیخ حسین آل الشیخ نے نمازِ عید کی امامت اور خطبہ¿ عید دیا۔ خطبہ¿ عید میں انہوں نے کہا کہ دشمنانِ اسلام نوجوانوں کو ہدف بنائے ہوئے ہیں۔ وہ نوجوانوں کے ذہنوں میں منحرف افکار و نظریات پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ نوجوانوں کو چاہیے کہ کتاب و سنت اور علمائے امت کی ہدایات پر عمل کریں۔ اسی طرح ریاض میں سب سے بڑا نمازِ عید کا اجتماع جامع امام ترکی بن عبداللہ میں ہواجہاں گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز نے ریاض میونسپلٹی اور وزارتِ اسلامی امور نے شہر کے مختلف مقامات پر عیدگاہ کا اہتمام کیا۔ یہاں ہزاروں شہریوں و غیرملکیوں نے نمازِعید ادا کی۔ جدہ میں بھی مختلف مقامات پر عید کی نماز ادا کی گئی۔ سب سے بڑا اجتماع مصلیٰ العید میں ہوا۔اسی طرح عزیزیہ ، مشرفہ، شرفیہ، جامعہ اور دیگر محلوں کی عیدگاہوں میں نمازِ عید ادا کی گئی۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد شہریوں و مقیم غیرملکیوں کی بڑی تعداد قربان گاہوں کی طرف روانہ ہوگئی جہاں دن بھر جانوروں کی قربانیاں کی جاتی رہیں۔میونسپلٹی نے قربان گاہوں میں اہلکار متعین کررکھے تھے۔

شیئر: