اسلام آباد...وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے رابطے بحال کرنے میں کردار ادا کر سکتا ہوں۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاست ممکنات کا کھیل ہے جس میں دروازے کبھی بند نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کے قائدین میں رابطے کرا سکتا ہوں۔نواز شریف نے کہا توضرور کردار ادا کر وں گا۔ مجھے یقین ہے کہ آصف زرداری رابطہ بحال کرنے کے لئے تیار ہو جائیں گے۔دریں اثناءپیپلزپارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری یا آصف زرداری کی نوازشریف سے ملاقات کا کوئی امکان نہیں ۔ بلاول اس معاملے پر پالیسی سے آگاہ کرچکے ہیں۔موجودہ حالات میں ن لیگ سے کسی قسم کا ڈائیلاگ نہیں ہوسکتا۔