Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
تازہ ترین

الخبر میں یوم پاکستان تقریب کا انعقاد

نوجوانوں نے ملی نغمے اور تقاریر پیش کیں، امیدِ پاکستان کے نام سے پریزینٹیشن
الخبر(بشیر احمد بھٹی)پاکستان کے 70ویں یوم آزادی کی مناسبت سے پاکستان فورم جموں وکشمیر، یکجہتی فورم اور ینگ پروفیشنلز فورم منطقہ شرقیہ کے زیر انتظام ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے کثیر تعداد میں پاکستانی شریک ہوئے۔ سفیر پاکستان کی نمائندگی کےلئے کمرشل اتاشی ڈاکٹر عامر حسین اپنے ہم وطنوں کی خوشیوں میں شریک ہونے ریاض سے آئے۔ تقریب کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت اور ترجمے سے ہوا۔نوجوانوں نے موقع کی مناسبت سے ملی نغمے اور تقاریر پیش کیں۔فورم کے صدر محمد وحید اسلم نے” امید پاکستان “کے نام سے بہت شاندار معلوماتی اور پر مغز پریزینٹیشن پیش کی اور پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید کا پیغام دیا۔مہمان خصوصی ڈاکٹر عامر حسین نے اپنی تقریر میں کہا کہ پاکستانی قوم کو اللہ تعالیٰ نے بے شمار صلاحیتوں سے نوازاہے۔ملی نغمے ،قومی ترانے اور تواضع سے تقریب کا اختتام ہوا۔

شیئر: