بچوں اور خواتین میں تقریری ،مصوری ، ملبوسات ،اور ملی نغموں کے مقابلے
ریاض (ذکاءاللہ محسن ) پاکستان کمیونٹی کی معروف خواتین مدیحہ ملک ، اسماءطارق ، نغمہ ریحان ، ثروت وقار اور سونیہ کاشف نے جشن آزادی کے پروگرام کا اہتمام کیا جس میں خواتین اور بچوں نے بھر پور شرکت کرکے 70 سالہ جشن آزادی پورے جوش و جذبے سے منایا۔ تقریب میں بچوں اور خواتین نے اپنے ثقافتی لباس پہنے اور ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم لئے پاکستان کی تاریخ پر روشنی ڈالی۔تقریب میں بچوں اور خواتین میں تقریری ،مصوری ، ملبوسات ،اور ملی نغموں کے مقابلے بھی کروائے گئے۔ ریاض کے مشہور پاکستانی سنگر عمر خالد نے ملی نغمے پیش کرکے سماں باندھ دیا۔تقریب میں پاکستان کے قیام کے بارے میں ڈاکومینٹری بھی دکھائی گئی۔