لاہور.. نیب نے عزیزیہ ا سٹیل ملز کیس میں شریف خاندان کے خلاف ریفرنس کی تیاری شروع کر دی۔ بیانات ریکارڈ کرنے کے لئے نواز شریف، حسن اور حسین نواز کو 18 اگست کو طلب کر لیا۔ عزیزیہ ا سٹیل ملز کیسے بنی؟ فنڈز کہاں سے آئے؟ ملز ختم ہوئی تو فنڈز آگے کہاں اور کیسے منتقل ہوئے؟ ۔ذرائع کے مطابق، نیب راولپنڈی نے شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز کی تیاری شروع کر دی ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر کی سربراہی میں نیب کی ٹیم عزیزیہ اسٹیل ملز کیس میں بیانات ریکارڈ کرے گی۔ سپریم کورٹ نے نیب کو شریف برادران کے خلاف 3 ریفرنسز تیار کرنے کی ہدایت کی تھی ایک ریفرنس عزیزیہ ا سٹیل ملز پر دائر کیا جانا ہے۔ دیگر2 ریفرنسز شریف فیملی کے لندن فلیٹس اور 16 آف شور کمپنیوں سے متعلق تیار کئے جائیں گے۔