Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 28 جولائی ، 2025 | Monday , July   28, 2025
پیر ، 28 جولائی ، 2025 | Monday , July   28, 2025

سیلاب کے باعث70 لاکھ افراد بے گھر ، ٹرینیں منسوخ

پٹنہ /لکھنؤ۔۔۔۔۔ریاست یوپی اور بہار میں سیلاب کی حالت انتہائی خطرناک صورتحال اختیار کرتی جا رہی ہے ۔یوپی کے ضلع بہرائچ ، گونڈہ ،گورکھپوروغیرہ اضلاع کی ندیوں میں تغیانی آئی ہوئی ہے۔سیلاب کے باعث متعدد گاؤں کا رابطہ سڑکوں سے کٹ گیا، علاقے میں پانی ،بجلی اور کھانے پینے کی اشیا کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ بہار کے ضلع مظفر پور بھی سیلاب کی لپیٹ میں آچکا ہے جبکہ اس کی تباہیوں کے باعث مرنیوالوں کی تعداد بڑھ کر 56ہو گئی ہے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق تقریباً70لاکھ افراد سیلاب کے باعث بے گھر ہو چکے ہیں جن کو فوج اور دوسری امدادی ایجنسیوں کے ذریعے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے ۔ سیلاب کی سنگین صورتحال کو دیکھتے ہوئے کوئی بھی ٹرین کٹھیارسے آگے نہیں جا رہی ۔ درجنوں ٹرینوں کو منسوخ کیا جا چکا ہے ۔

شیئر: