Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

مردان کا کرکٹر سر پر باونسر لگنے سے جاں بحق

لاہور: فخر زمان اکیڈمی مرادن سے منسلک گیارہویں جماعت کا طالب علم محمد زبیر پریکٹس کے دوران ایک تیز باونسر سر پر لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوجوان بلے باز کی ناگہانی موت پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔پی سی بی نے کرکٹر زبیر احمد کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ زبیر احمد کی وفات سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ میچ کھیلتے ہوئے حفاظتی سامان اور ہیلمٹ پہننا کتنا ضروری ہے۔زبیراحمد گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کی تحصیل کاٹلنگ میں پریکٹس میچ کے دوران سر پر گیند لگنے سے اچانک بیہوش ہو کر گر گئے تھے۔نجی کرکٹ اکیڈمی میں بیٹنگ کے دوران زبیر احمد کو تیز رفتار باو¿نسر سر پر لگی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔انہیں بے ہوشی کی حالت میں طبی امداد کےلئے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ زبیر احمد گیارہویں جماعت کے طالب علم تھے اور کرکٹ سیکھنے کےلئے گزشتہ کچھ عرصے سے فخر زمان اکیڈمی سے منسلک ہوئے تھے۔

شیئر: