Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

شمالی کوریا کے بحران پر روس، چین کی مشاورت

بیجنگ ۔۔۔۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف اور ان کے چینی ہم منصب وانگ ژی نے جزیرہ نما کوریا کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ چینی وزارت کے مطابق ٹیلی فون پر ہونے والی اس گفتگو میں وانگ ژی نے لاوروف کو بتایا کہ یہ بات انتہائی اہم ہے کہ امریکا اور شمالی کوریا ایک دوسرے کو اشتعال دینے والے بیانات اور اقدامات کو روکیں۔ شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل تجربات کے تناظر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے خلاف سخت اقدامات کی دھمکی دے رکھی ہے۔ادھرامریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے کہا ہے کہ امریکی حکومت شمالی کوریا سے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔شمالی کوریا کی طرف سے امریکی جزیرے گوام پر حملہ کرنے کے منصوبے کو ملتوی کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ریکس ٹلرسن نے یہ بیان جاری کیا ہے۔انہوں نے واشنگٹن میں صحافیوں کو بتایا کہ مذاکرات کا دور شروع کرنے کا دار ومدار کم جونگ ان پر ہے۔ تاہم ٹلرسن نے کہا کہ مذاکرات سے قبل شمالی کوریا کو کو اپنا جوہری اور میزائل پروگرام ترک کرنا ہوگا۔

شیئر: