بغداد .... عراقی وزیر داخلہ قاسم الاعرجی نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب نے ایران کے ساتھ ثالثی کی کوئی درخواست نہیں کی۔ اس حوالے سے انکی طرف منسوب بیان ٹھیک طریقے سے پیش نہیں کیا گیا۔ الاعرجی نے تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے عراقی وزیراعظم سے ایران کے ساتھ ثالثی کی کوئی درخواست نہیں کی۔ سعودی عرب نے علاقائی تعلقات کو معمول پر لانے کا عزم ظاہر کیا تھا ثالثی کی کوئی بات نہیں کہی تھی۔