فرقہ واریت کی سزا ایک ملین ریال جرمانہ،15برس قید
ریاض ....سعودی مجلس شوریٰ کے سابق رکن ڈاکٹر سعد مارق نے بتایا ہے کہ انہوں نے فرقہ وارانہ فتنو ںکے انسداد کیلئے5برس قبل قانون کا ایک مسودہ پیش کیا تھا جس میں تجویز کیا گیا تھا کہ اگر کوئی شخص سعودی عرب میں فرقہ واریت کا فتنہ برپا کرنے کی کوشش کرے تو اسے15برس قید اور 10لاکھ ریال جرمانے کی سزا دی جائے۔ یہ مسودہ قومی اتحاد کی حفاظت کی غرض سے پیش کیا گیا تھا۔ اسکے تحت نفرت پھیلانے اور نسلی تفریق کو جرم قرار دیا گیاتھا۔اسکے اجراءسے مملکت میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی پیدا ہوگی اور فرقہ واریت کے فتنے کی بیخ کنی ہوگی۔