الخبر-------- دی ٹیلنٹ فورم اور انٹیلکچول فورم الخبر کی جانب سے پاکستان کا 70واں جشن آزادی الخبر کے مقامی ہوٹل میں جوش و خروش سے منایا گیاجس میں ریاض سے م ش کامل او رمدینہ منورہ سے ڈاکٹر عابد علی ، الخبر ، دمام ، جبیل اور الاحسا سے پاکستانی کمیونٹی کی معروف شخصیات نے شرکت کر کے پروگرام کی رونق کو چار چاند لگا دیئے۔ نظامت منشاء طاہر نے کی۔ پروگرام کا آغاز قومی ترانے سے ہوا۔ بچوں نے ٹیبلو پیش کئے او رمقامی معروف گلوکار خالد صدیقی نے قومی نغمے پیش کر کے بے پناہ داد وصول کی۔ پروگرام کی خاص بات بچوں کیلئے کوئز پروگرام تھا جس میں بچوں نے تحریک پاکستان کے حوالے سے جوابات دیکر انعامات وصول کئے۔ مقررین منشاء طاہر، ڈاکٹر میاں مقبول ، باقر عباس رضوی، ارشد جاوید، مختیار علی خان، احسن محمود ملک نے تحریک پاکستان پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پروگرام کے آخر میں مہمانوں کو پُرتکلف عشائیہ دیاگیا۔