اسلام آباد... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان تاریخ کے اہم موڑ پر کھڑا ہے۔ پنجاب تبدیلی کا مرکز بن چکا ہے۔ شیخوپورہ کی معروف شخصیات شفقت رسول گھمن اور افتخار رسول گھمن کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو کرپشن اور ظلم کی دلدل سے نکالنے کے لئے پنجاب کے عوام کو باہر نکلنا ہوگا۔ پنجاب کے عوام آئین اور ریاست پاکستان کیخلاف شرمناک حملہ پسپا کرنے پر تحسین کے مستحق ہیں۔ دریں اثناءایک انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ مودی نے پاکستانیوں سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو مایوس کیا۔توقع تھی کہ مودی وزیراعظم بننے کے بعد سدھر جائیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا ۔