Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 02 اکتوبر ، 2026 | Friday , October   02, 2026
جمعہ ، 02 اکتوبر ، 2026 | Friday , October   02, 2026

کشمیریوں کی حمایت جاری رہے گی،پاکستان

  اسلام آباد....دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر میں ہندوستانی فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو تمام عالمی فورمزپر اجاگر کرتا رہے گا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جاری خونریزی ، غیرقانونی حراست اور کشمیری رہنماوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنا اقوام متحدہ کے منشور ، عالمی کنونشنز اور زندگی کے حق کی خلاف ورزی ہے۔ ترجمان نے حق خودارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد میں کشمیریوں کی غیرمتزلزل حمایت جاری رکھنے کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

شیئر: