Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

اماراتی عازمین کے لئے جدید خیموں کا اہتمام

ابوظبی:اماراتی اسلامی امور واوقاف بورڈ نے کہا ہے کہ اماراتی عازمین کے لئے امسال مشاعر مقدسہ میں خصوصی خیموں کا اہتمام کیا گیا ہے جن میں گرمی جذب کرنے کی صلاحیت ہے۔ منی اور مشاعر مقدسہ میں اماراتی عازمین کو خیمے دیئے گئے ہیں وہ جدید نوعیت ہیں۔ باہر کے ماحول سے تحفظ کے علاوہ انتہائی گرمی میں بھی ٹھنڈے رہتے ہیں۔ خیموں میں ایئرکولروں کے علاوہ بجلی کی فراہمی کردی گئی ہے۔ امارات اپنے عازمین کے ساتھ دینی رہنما ئی کے لئے بھی مشن میں علماءاور مشائخ روانہ کرے گا۔اماراتی عازمین کا پہلا قافلہ پیر کو ارض مقدس پہنچے گا۔
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: