Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

سوشل میڈیا پر چوہدری نثار کا کوئی اکاونٹ نہیں،ترجمان

اسلام آباد...سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے ترجمان نے کہا ہے کہ سابق وزیر داخلہ کا سوشل میڈیا پر کوئی ذاتی اکاونٹ ہے اور نہ فیس بک، ٹویٹر یا سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر ان کے نام سے چلائے جانےوالے اکاونٹس سے انکا کوئی تعلق ہے۔جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سابق وزیر داخلہ کے بیانات کے اجرا اور تشہیر کےلئے محض پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا جیسے مصدقہ ذرائع ابلاغ ہی بروے کار لائے جاتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ مختلف سوشل میڈیا پر سابق وزیر داخلہ کے نام سے جعلی اکاونٹس کا بنایا جانا اور ان سے من گھڑت بیانات کا منسوب کیا جانا غیر اخلاقی اور قابل افسوس امر ہے۔ 

 

شیئر: