Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

لندن کے اسپتال سے زیر علاج ملزم فرار

لندن.... مقامی پولیس ایک ایسے ملزم کو تلاش کررہی ہے جو محض زیر جامہ میں اسپتال سے فرار ہوگیا۔ کہا جاتا ہے کہ وہ منشیات کے کسی کیس میں ملوث تھا اور جب اس نے پولیس کو بتایا کہ اس نے ایک خاص قسم کی منشیات استعمال کی ہے تو اسے علاج کیلئے اسپتال لایا گیا تھا۔ وہ پولیس کی نگرانی میں تھا تاہم وہ پولیس اور سیکیورٹی والوں کی آنکھوں میں دھول جھونک کر اسپتال سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ مفرور ملزم کیون بروکر 32سال کا ہے او رپولیس کا کہناہے کہ ہزار تلاش کے باوجود اس کا سراغ نہیں مل رہا۔ لوگوں کو حیرت ہے کہ آخر اسپتال میں زیر علاج مریض جو پولیس کی نگرانی میں بھی تھا اس طرح کیسے فرار ہوسکتا ہے۔کہا جاتا ہے کہ ا سپتال میں ملزم کے کئی ٹیسٹ لئے جانے تھے۔

شیئر: