Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

جنرل باجوہ نے کنٹرول لائن کا دورہ کیا

اسلام آباد.. آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور فوجی جوانوں سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ہندوستانی فوج کی طرف سے جنگ بندی کی حالیہ خلاف ورزیوں پر موثر جوابی کارروائی کو سراہا۔ انہوں نے فوجی جوانوں کے حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی منانے کا ملکی دفاع سے بہتر طریقہ نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی فورسز کی کارروائیاں بہادر کشمیریوں کے حوصلوں اور قربانی دینے کی روح کو روکنے میں کامیاب نہیں ہوسکتیں۔ ظلم کے خلاف کوششوں کی ہمیشہ حمایت کرتے رہیں گے۔

 

شیئر: