Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 05 جولائی ، 2025 | Saturday , July   05, 2025
ہفتہ ، 05 جولائی ، 2025 | Saturday , July   05, 2025
تازہ ترین

لیبیا کے سابق وزیراعظم کا اغواء

بن غازی۔۔۔لیبیا ئی حکام نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم علی زیدان کو دارالحکومت طرابلس میں ہوٹل میں قیام کے دوران مسلح افراد نے اغواء کرلیا۔مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد کے ایک گروپ نے طرابلس میں واقع ہوٹل پر دھاوا بولا جہاں سابق وزیراعظم علی زیدان ٹھہرے ہوئے تھے۔ مسلح گروپ انہیں اپنے ساتھ لے گیا ۔ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اغواء کار کون ہیں ،سابق وزیراعظم کو کہاں لے جایا گیا ہے۔خیال رہے کہ سابق وزیراعظم کے اغواء کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل 2013ء کو انہیں طرابلس کے ایک ہوٹل سے اغواء کیا گیا تھا تاہم چند گھنٹے کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا تھا۔

شیئر: