Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

پاکستان میں ماحول دوست پٹرول فروخت ہوگا

کراچی - - - - پاکستان میں یکم نومبر سے رون (RON) 92 پٹرول کی فروخت شروع کر دی جائے گی جس کے بعد پاکستان غیرمعیاری ایندھن استعمال کرنے والے ملکوں کی فہرست میں سے نکل کر معیاری، ماحول کے لئے نسبتاً زیادہ محفوظ ایندھن استعمال کرنے والے ملکوں میں شامل ہوجائے گا۔حکومت کی ہدایت پر پاکستان اسٹیٹ آئل کمپنی نے رون 92 پٹرول کی خریداری کے لیے ٹینڈر جاری کردیے۔ 55 ہزار ٹن کی پہلی در آمدی کھیپ اکتوبر کے آخرمیں کراچی پہنچ جائے گی عوامی فروخت یکم نومبر سے شروع ہو گی۔ واضح رہے پاکستان دنیا میں افریقی ملک صومالیہ کے بعد دوسرا ملک ہے جو پست معیار کا پٹرول استعمال کررہا ہے۔اس کے استعمال سے ماحول کو نقصان پہنچنے کے ساتھ گاڑیوں کے انجن کی کارکردگی بھی متاثر ہوتی ہے۔ذرائع کے مطابق بہتر معیار کے پٹرول کی قیمت 2 روپے 70 پیسے فی لٹر تک زائد ہوگی۔ پاکستان کے پڑوسی ملک ہند، بنگلہ دیش، ایران اور سری لنکا پہلے ہی رون 92 ایندھن استعمال کررہے ہیں۔

شیئر: