Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025

گوام میں اینٹی میزائل سسٹم الرٹ

گوام۔۔۔شمالی کوریا کے میزائل حملے کے خدشے کے پیش نظر امریکی جزیرے گوام میں اینٹی میزائل سسٹم الرٹ ہے۔ گوام میں ایک لاکھ 70 ہزار امریکی شہری رہائش پذیر ہیں اور 7 ہزارامریکی فوجی تعینات ہیں ۔ امریکی ائیرفورس اور نیوی بیس بھی قائم ہے۔ شمالی کوریا کی جانب سے میزائل داغا گیا تو امریکہ کے پاس4 حصار ہیں۔ شمالی کوریا کے میزائل کو نشانہ بنانے کیلئے جنوبی کوریا میں تھاڈ میزائل حرکت میں آئے گا۔ جاپان کے اوپر سے میزائل کونشانہ بنانے کیلئے اینٹی میزائل سسٹم موجود ہے۔ بحرالکاحل میں میزائل پہنچنے کی صورت میں بحری جہاز سے نشانہ بنایا جائے گا جبکہ گوام میں امریکی اینٹی میزائل سسٹم بھی الرٹ ہے۔

شیئر: