جدہ:سعودی نے بیوی اور بیٹوں کو قتل کردیا
جدہ .... ایک سعودی شہری نے جدہ کے اپنے مکان میں بیوی اور 2 بیٹوں کو وحشیانہ انداز سے قتل کردیا۔ مکہ مکرمہ ریجن پولیس کے ترجمان کرنل ڈاکٹر عاطی القرشی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ جدہ کے المنتزھات پولیس اسٹیشن نے اطلاع ملنے پر کارروائی کی ۔ جائے وقوعہ سے شواہد کا ریکارڈ حاصل کیا۔ مقامی شہری نے بیوی بچوں پر چھرے سے متعدد وار کئے تھے اور وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے تھے۔ لاشیں کارروائی مکمل کرنے کیلئے اسپتال کے سرد خانے میں منتقل کرادی گئیں۔