ریاض.... ملائیشیاکے 92سالہ سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو سعودی عرب کےخلاف بدزبانی اور موجودہ وزیراعظم نجیب عبدالرزاق پر بدعنوانی کا الزام مہنگا پڑ گیا۔ ملائیشیا کے شہریوں نے کوالالمپور میں الزام تراشی کے موقع پر مہاتیر محمد پر جوتوں اور کرسیوں کی بارش کر دی۔ کانفرنس ختم کر دی گئی او رمہاتیر محمد کو سیکیورٹی اہلکار ناراض شہریوں کے تشدد سے بچا کر لے گئے۔ مہاتیر محمد موجودہ وزیراعظم کے عدالتوں سے بری قرار دیئے جانے کے باوجود بدعنوانی کے الزام پر بضد ہیں۔ وہ سعودی عرب کو بھی ناحق اس تنازع میں کھینچ رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب ملائیشیا کا اچھا شریک نہیں ہو گا۔ وہ اپنے یہاں کنگ سلمان سینٹر برائے عالمی امن کے قیام کے بھی مخالف ہیں۔