بریدہ کی مساجد کا سعودی چور گرفتار
قصیم .... قصیم پولیس نے بریدہ کی مساجد سے چوری کرنےوالے مقامی شہری کو گرفتارکرلیا۔ پولیس ترجمان بدر السحیبانی نے بتایا کہ حالیہ ایام کے دوران کئی مساجد سے سامان چوری کیا گیا تھا۔ مقامی پولیس نے واردات کرنے والے کی نشاندہی کر کے اسے گرفتار کر لیا۔ سعودی ہے عمر کے تیسرے عشرے میں ہے۔ اس کی گاڑی بھی ضبط کر لی گئی۔ 15وارداتوں کا اعتراف کر چکا ہے۔