کویت: العبدلی گروہ کا 13واں مفرور دہشت گرد بھی گرفتار
کویت: کویتی سیکیورٹی فورس نے العبدلی دہشت گرد گروہ کے مفرور13ویں شدت پسند مصطفی عبد النبی علی بدر خان کو بھی گرفتار کرلیا۔ العبدلی گروہ سے تعلق رکھنے والے 12شدت پسندوں کو چند روز قبل گرفتار کیا گیا تھا جبکہ گروہ سے تعلق رکھنے والے 4شدت پسند مفرور تھے جن میں سے ایک ایرانی شہری بھی ہے۔ وزارت داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق گرفتار دہشت گرد کویتی شہری ہے۔اسے الرمیثہ علاقہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔