Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

پاکستان نے اقوام عالم میں نمایاں شناخت دی، پرویز یوسف

 جدہ ..... پاکستان کرسچن کمیونٹی کے صدر پرویز یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیں اقوام عالم میں نمایاں شناخت عطا کی ہے ۔ ہمیں وطن عزیز کے استحکام کو ہمیشہ مقدم رکھنا چاہئے ۔ وہ کمیونٹی کی جانب سے منعقدہ جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ پرویز یوسف نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ پاکستان میں ہمیں ہر طرح کا تحفظ حاصل ہے ۔ ہمارے حقوق محفوظ ہیں ۔ پاکستان بنانے میں ہمارے اسلاف نے بھی بھر پور حصہ لیا اور اسکی تعمیر و ترقی میں ہم بھی اپنا بہترین کردار ادا کریں گے ۔ افواج پاکستان ہمارا سرمایہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم کرسچن کمیونٹی کے ارکان مقامی قوانین کا ہر طرح سے خیال رکھیں ۔ یہاں موجود سفارتکاروں کی جانب سے بھی ہمیں ہر طرح کی سہولت فراہم کی جاتی ہے ۔ تقریب میں جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا اور شریک افرادنے ملی نغمے گائے اور پاکستان کی ترقی اور سالمیت کےلئے خصوصی دعائیں کروائی گئیں ۔

شیئر: