Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

کوئٹہ دھماکے میں8فوجی بھی جاں بحق

کوئٹہ ...کوئٹہ میں ہفتے کی دہشت گردوں نے فوجی ٹرک کو نشانہ بنایا ۔ پشین روڈ پر دھماکے میں15 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ 8 فوجی اہلکار اور7شہری شامل ہیں ۔10 اہلکاروں سمیت 25 افراد زخمی ہوئے ۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔ دھما کہ اس قدر شدید تھا کہ متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ذرائع نے بتایا کہ بارود سے بھری گاڑی کو سیکیورٹی فورسز کے ٹرک سے ٹکرایا گیا ۔آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دھماکے میں 8 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔ دہشت گردوں نے ڈیوٹی پر موجودگاڑی کو نشانہ بنایا ۔ زخمیوں میں بھی 10 سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔دھماکے میں بڑی مقدار میں بارودی مواد استعمال کیا گیا، جس سے قریب کھڑی گاڑیوں میں آگ لگی ۔زخمیوں کو سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔

 

شیئر: