Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

حرمین شریفین کا دفاع ہر پاکستانی کو عزیز ہے،سردار محمد یوسف

اسلام آباد .... وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ حرمین کا دفاع ہر پاکستانی کو عزیز ہے ۔ مملکت کی جانب سے حرمین کے امن کےلئے کی جانے والی کوششوں کی پاکستان ہر طرح سے حمایت کرتا ہے ۔ سردار محمد یوسف نے اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کے بعد اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہاکہ ملت اسلامیہ کو سعودی عرب کے مثالی کردار پر فخر ہے جو وہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی سربراہی میں ادا کررہا ہے ۔ سعودی عرب کی جانب سے ملت اسلامیہ میں اتحاد اور اتفاق پیدا کرنے کی جو مثالی کوششیں جاری ہیں ہم انکی دل کی گہرائیوں سے قدر کرتے ہیں ۔ سعودی عرب دراصل ملت اسلامیہ کے مقدمے کا دفاع کر رہا ہے ۔ سردار یوسف نے مزید کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اور ہر موڑ پر سعودی عرب کا ساتھ دیا اور دیتا رہے گا ۔ دونوں بردار ممالک کے مابین مثالی تعلقات ہیں جن میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے ۔

شیئر: