کویت: العبدلی دہشت گرد گروہ کے 12افراد گرفتار
کویت: کویتی وزارت داخلہ نے العبدلی دہشت گرد گروہ سے تعلق رکھنے والے 12مفرور افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار شدگان العبدلی گروہ سے تعلق رکھتے تھے جنہیں ملک کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔واضح رہے کہ گرفتار شدگان کے خلاف کویتی عدالت نے غائبانہ سزا سنائی تھی۔ تمام گرفتار شدگان کویتی شہری ہیں۔