Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

باراتیوں کا ہیلی کاپٹر جیل میں اترگیا

ڈھاکا .... باراتیوں کو لیکر جانے والا ایک ہیلی کاپٹر غلطی سے ڈھاکا جیل میں لینڈ کر گیا۔ جیل خانے کے وزیر نے بتایا کہ مسلح گارڈز نے فوری طور پر ہیلی کاپٹر کا محاصرہ کرلیا۔ چند قیدیوں کو جیل سے چھڑانے کی افواہوں کے پیش نظر جیل پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ہیلی کاپٹر میں 5باراتی سوار تھے جنہیں جانے کی اجازت دیدی گئی۔ ہیلی کاپٹر نجی ایوی ایشن کمپنی کا ہے اورکمپنی نے معذرت کرلی ہے۔ اسکا کہناہے کہ خراب موسم کی وجہ سے حد نگاہ کم تھی اسی لئے غلطی ہوئی۔

شیئر: