Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

نواز شریف کیخلاف توہین عدالت کی درخواست

لاہور... سابق وزیر اعظم نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقاریر پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا گیا۔ محمود اختر نقوی نے لاہور رجسٹری میں دائر درخواست میں ریلی کے دوران عدلیہ مخالف تقاریر کو چیلنج کیا ہے۔درخواست میں اعتراض اٹھایا گیا کہ نواز شریف ریلی کے دوران مختلف مقامات پر عدلیہ مخالف تقاریر کر رہے ہیں۔ نواز شریف کا یہ اقدام توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے۔ آئین کے آرٹیکل 204 کے تحت قابل دست اندازی جرم ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ نواز شریف کے خلاف عدلیہ مخالف تقاریر پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔ نوازشریف کی تقاریر شائع اور نشر کرنے پر پابندی لگائی جائے۔
 

 

شیئر: