ینگون .... تازہ پرتشدد واقعات کے تناظر میں میانمار کے شورش زدہ صوبے راکِھائن میں سیکڑوں فوجی دستے تعینات کر دیئے گئے ۔ فوجی ذرائع نے بتایا ہے کہ قتل کی حالیہ واردات کے بعد اس مسلم اقلیتی صوبے کے شمالی علاقوں میں سکیورٹی بڑھائی گئی ہے۔ بنگلہ دیش سے متصل ان علاقوں میں 500 فوجی روانہ کئے گئے ہیں۔