گورکھپور.... گورکھپور کے ایک اسپتال میں مرنے والے مریضوں کی تعداد 63تک پہنچ گئی ہے۔ ہفتے کو ایک سالہ بچہ بھی چل بسا۔ اسپتال میں مائع آکسیجن کی سپلائی میں خلل کے باعث یہ اموات ہوئیں۔ گزشتہ روز مرنے والوں کی تعداد 30تھی۔ وزیراعلیٰ یوگی نے اس معاملے پر فوری طور پر اجلاس طلب کرلیا ہے۔7سے 11اگست تک ملنے والے اعدادوشمار کے مطابق اسپتال میں کُل 7اموات ہوئیں۔ مرنے والوں کے خاندانوں نے دعویٰ کیا کہ ڈاکٹر درست علاج نہیں کررہے اور اسپتال دوائیں فراہم نہیں کررہے۔ کئی وزراءنے اسپتال کے دورے کے بعد اپنی رپورٹ حکومت کو دیدی ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے معاملے کی تحقیقات اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔