Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 29 جون ، 2025 | Sunday , June   29, 2025
اتوار ، 29 جون ، 2025 | Sunday , June   29, 2025

جامعات میں ناانصافی پر سعودیوں کا احتجاج

ریاض ..... پی ایچ ڈی یافتہ بیروزگار سعودی شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی جامعات میں غیر ملکیوں کو مقامی شہریوں پر ترجیح دی جا رہی ہے ۔ وزارت تعلیم کا یہ بیان کہ وہ سعودی جامعات میں کسی بھی غیر ملکی کو تدریسی عملے میں اسی وقت شامل کرتی ہے جب یہ یقین ہو جائے کہ مطلوبہ آسامی کیلئے کوئی سعودی شہری موجود نہیں ۔ وزارت تعلیم اس حوالے سے مقررہ قواعد و ضوابط کی پابندی کر رہی ہے ۔ کسی بھی غیر ملکی کو انتہائی ضرورت کے تحت ہی سرکاری سعودی یونیورسٹی میں تدریس کیلئے معاہدہ کرتی ہے ۔ بیروزگار پی ایچ ڈی سعودی طلبہ کے ترجمان ڈاکٹر خالد الحربی نے سبق ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے 11نکاتی احتجاجی یادداشت پیش کی ہیں ۔ الحربی کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے تو ہم تعلیم کے فروغ کیلئے خادم حرمین شریفین اور ولیعہد محترم کے شکر گزار ہیں ۔ دوم یہ کہ وزارت تعلیم نے جامعات میں غیر ملکی اساتذہ کی تقرری کے حوالے سے جو بیان دیا ہے اسے مسترد کرتے ہیں ۔ الحربی نے بتایا کہ 10رمضان 1437ھ کو بیروزگار پی ایچ ڈی سعودی طلبہ کی ایک فہرست وزیرتعلیم کو پیش کی جا چکی ہے ۔ وزارت تعلیم نے ان کا اندراج ’’جدارہ‘‘ سسٹم میں ابھی تک نہیں کیا ۔ جامعات کے اشتہارات میں معاون پروفیسر اور لیکچرار کی اسامیوں کا تذکرہ نہیں کیا جاتا حالانکہ جامعات غیر ملکی لیکچرار اور معاون پروفیسر دھڑا دھڑ رکھ رہے ہیں ۔ سعودی جامعات میں مختلف مضامین ایسے ہیں جن کی تدریس کیلئے سعودی مہیا ہیں ۔ غیر ملکیوں کی تقرری کرتے وقت سعودیوں سے انصاف نہیں کیا جاتا۔غیر ملکی ماہرین سے استفادہ کی اہمیت اپنی جگہ مسلم ہے تاہم معاون پروفیسر اور لیکچرار کی اسامیوں پر سعودیوں کی تقرری اس سے متاثر نہیں ہوتی ۔ آخر میں الحربی نے ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان سے درخواست کی کہ وہ ہم وطنوںکو انصاف دلائیں ۔ وہ نوجوانوںکے قائد ہیں اور ہم وطنوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور ان سے بھرپور استفادے کی مہم چلائے ہوئے ہیں ۔

شیئر: