کہ مکرمہ ..... محکمہ شہری ہوابازی نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات کو رات 12بجے تک 470ہزار عازمین ارض مقدس پہنچ گئے ۔ جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر 813پروازوں سے لاکھ36ہزار 485عازمین مملکت پہنچے جبکہ مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے 1055پروازوں سے 3 لاکھ 37ہزار441عازمین آئے ۔ ان عازمین میں پاکستان کے مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے بھی شامل ہیں ۔ مکہ مکرمہ میں معلمین جنوبی ایشیاء نے پاکستانی عازمین کا خیر مقدم ، آب زم زم ، حجازی مٹھائیاں ، لڈو اور لسی سے کیا ۔ پاکستانی عازمین کو شاندار استقبالیہ دیا گیا ۔ایک معلم طلال معتوق قصاص نے بتایا کہ فیلڈ سروس گروپ ضیوف الرحمان کو خوش آمدید کہنے کیلئے شاندار پروگرام کر رہے ہیں اور ایک دوسرے پر سبقت لیجانے کی کوششوں میں مصروف ہیں ۔ ضیوف الرحمان کو یہ احساس دلایا جا رہا ہے کہ وہ ارض مقدس میں اجنبی نہیں بلکہ اپنوں کے بیچ ہیں ۔ دنیا بھر سے آنیوالے عازمین نے عموماً اور پاکستانی عازمین نے خصوصاً شاندار خیر مقدم اور برادرانہ محبت و الفت کے اظہار پر سعودی عرب ، اس کے عوام اور حکومت کیلئے قدرومنزلت کا اظہار کیا ۔ محکمہ شہری ہوابازی کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس کے دوران سے اب تک کی تاریخوں میں جتنے حاجی آئے تھے ان کے مقابلے میں جدہ پہنچنے والے حاجیوں کی تعداد 20فیصد اور مدینہ منورہ پہنچنے والے عازمین کی تعداد 13فیصد زیادہ ہے ۔