Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

ماں مر گئی، جنین بچ گیا

ریاض .....  کنگ سعود میڈیکل سٹی کے ماتحت زچہ بچہ اسپتال کے ڈاکٹروں نے فضائی ایمبولینس سے کومے کے عالم میں لائی جانیوالی ایک خاتون کا معائنہ کر کے بتایا کہ اس کی دماغی موت واقع ہو چکی ہے ۔ اسے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں داخل کیا گیا ۔ زچہ بچہ کی کنسلٹنٹ ڈاکٹر انسام المجالی نے بتایا کہ بالائے بنفشی شعاعوں کے ذرےعے جنین کی نبض چلتی ہوئی معلوم ہوئی تو فوراً ہی آپریشن کر کے جنین کو زندہ سلامت نکال لیا گیا ۔نومولود صحتمند ہے البتہ ا س کی ماں داغ مفارقت دے گئی۔
 

شیئر: