Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

میری اپیل عوام کی عدالت میں ہے،نواز شریف

گجرات... سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ میری اپیل عوام کی عدالت ہے۔ میرے ساتھ جو ہو رہا ہے اسے اللہ تعالیٰ دیکھ رہا ہے۔پہلے صدر، پھر مشرف اور اب ججوں نے فارغ کر دیا۔ جمعہ کوگجرات میں بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون نہیں چلے گا۔ عوام اس نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں ۔ انہوں نے سوال کیا چپ کر کے گھر بیٹھ جاوں؟ یا ظلم کا مقابلہ کرنا چاہیے؟ کیا آپ نے عدالت کا فیصلہ قبول کیا؟ حاکمیت کا حق عوام کا ہے اور عوام سے یہ حق کوئی نہیں چھین سکتا۔انہوں نے کہاکہ مجھے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکال دیا گیا ۔ ووٹ کی پرچی پھاڑ کر ہاتھ میں تھما دی گئی۔ کروڑوں لوگوں نے منتخب کیا لیکن صرف پانچ ججوں نے نکال دیا۔ 70 سالوں سے ملک کے ساتھ ایسا ہی مذاق کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ مجھے کیوں نکالا گیا؟ ایسی کون سی غلطی کی ہے؟ کیا میں نے کوئی کرپشن کی؟ میں نے تو قومی خزانے کو امانت سمجھا۔ کبھی خیانت نہیں کی۔ قوم پوچھتی ہے اس معصوم شخص کو جس پر کوئی کرپشن کا دھبہ نہیں تو پھر نکالا کیوں گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کی راستہ کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ کیا ظلم کا مقابلہ کرنے کے لئے میرا ساتھ دوں گے۔ یہ 20 کروڑ عوام کی عزت کا مسئلہ ہے۔ اس عزت کو کوئی اپنے پاوں تلے نہیں روند سکتا۔

 

شیئر: