Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

مملکت میں 2ہزار ہندوستانی کیوں قید ہیں؟

قاہرہ .... ہندوستانی وزیر مملکت برائے امور خارجہ ایم جے اکبر نے واضح کیا ہے کہ سعودی جیلوں میں 2084ہندوستانی قیدی ہیں ۔ یہ رہزنی، رشوت اور مالیاتی دھوکے بازی کے جرائم اور نشہ آور اشیاءکے استعمال اور ترویج پر گرفتار کئے گئے تھے۔ٹائمز آف انڈیا کی ویب سائٹ نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ ہندوستان کی سرکاری رپورٹوں میں کہا جارہا ہے کہ 7620ہندوستانی دنیا بھر کے ملکوں میں قید ہیں۔ ان میں کم از کم 50خواتین بھی ہیں۔حکومت ہند کا کہناہے کہ بیشتر ہندوستانی خواتین سری لنکا، چین، نیپال، خلیجی ممالک، برطانیہ اور امریکہ کی جیلوں میں ہیں۔56فیصد ہندوستانی قیدی خلیجی ممالک میں ہیں۔ سعودی عرب میں ہندوستانی قیدیوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

شیئر: