قاہرہ .... سعودی عرب نے مصر کو 650میگا واٹ بجلی گھر تیار کرنے کیلئے نیا قرض دیدیا۔ مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اعلان کیا ہے کہ قاہرہ میں قائم بجلی گھر میں توسیع ہوگی۔ اس پر 780ملین ڈالر لاگت آئیگی۔ 2019ءمیں مکمل ہوگا۔ سعودی عرب نے اس کے لئے 375ملین ریال کا قرضہ دیا ہے۔ اسکی پہلی قسط اپریل 2021ءمیں واجب الادا ہوگی۔ مصر 30قسطوں میں قرضہ ادا کریگا۔