Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 31 جولائی ، 2025 | Thursday , July   31, 2025
جمعرات ، 31 جولائی ، 2025 | Thursday , July   31, 2025

سندھ احتساب آرڈیننس ہائی کورٹ میں بھی چیلنج

کراچی...ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ فنکشنل نے نئے سندھ احتساب آرڈیننس کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ایم کیو ایم کے پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور مسلم لیگ فنکشنل کی رہنما نصرت سحر عباسی نے علیحدہ علیحدہ درخواستیں دائر کیں۔ ہائیکورٹ نے سندھ نیب آرڈیننس کے خلاف دائر درخواستوں پر وفاق اور صوبائی حکومت کو نوٹس جاری کردئیے۔ایم کیو ایم کی جانب سے سینیٹر بیرسٹر فروغ نسیم نے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیارکیا گیا کہ نئے قانون کا مقصد حکمراں جماعت کی کرپشن کو تحفظ فراہم کرنا ہے ۔ وفاقی قانون کو ختم کرکے صوبائی قانون لانا آئین کی بنیادی روح کے خلاف ہے۔ سندھ حکومت نے گزشتہ روز نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا کہ صوبے میں اب نیب کا کوئی کردار نہیں رہا۔وزیر قانون سندھ نے بتایا کہ سندھ اسمبلی سے منظور شدہ بل اب ایکٹ بن چکا ہے اور قانون بننے کے بعد صوبائی محکموں میں نیب کا کردار ختم ہوگیا ہے۔

 

شیئر: