اسلامی مالیاتی نظام میں دلچسپی ہے، جاپان
ٹوکیو .... جاپانی بینک برائے عالمی تعاون کے ڈائریکٹر نے واضح کیا ہے کہ انکا بینک مشرق وسطیٰ اور خلیج میں بڑے بڑے منصوبوں اور جاپانی کمپنیوں کو سرمایہ فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔ جاپانی عہدیدار نے سی این این کو انٹرویو میں کہا کہ جاپان اسلامی مالیاتی نظام اور حلال اشیاءمیں دلچسپی رکھتا ہے او راسلامی شریعت سے ہم آہنگ سیاحت کو فروغ دینے کا خواہشمند ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جاپان نے سعودی عرب کے پٹرو رابغ منصوبے میں حصہ لیا ہے۔ جاپان کو اسلامی روایتی مالیاتی سہولتیں ملی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پٹرو رابغ منصوبے کی بدولت ہمیں اسلامی مالیاتی نظام سے متعارف ہونے کا بڑا اچھا موقع ملا۔