Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

ایک شرط پوری کرنے پر قطری بحران ختم ہوجائیگا، مصر

قاہرہ ....مصری وزیر خارجہ سامح شکری نے واضح کیا ہے کہ قطری بحران ایک شرط پورا کرنے پر حل ہوجائیگا۔ قطری حکام نیک نیتی کا مظاہرہ کریں۔ مصری دفتر خارجہ کے ترجمان احمد ابو زید نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ مصری وزیر خارجہ نے اپنی ہر ملاقات میں اس امر پر زور دیا ہے کہ قطر دہشتگردی اور انتہا پسندی کی سرپرستی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ وہ دہشتگردوں کو محفوظ پناہ گاہ اور مالی اعانت فراہم کررہا ہے۔ نفرت انگیزی کا سلسلہ ترک کرنے پر آمادہ نہیں ۔ عرب ممالک کے اندرونی امور میں مداخلت کرکے عالمی امن وسلامتی اور عرب دنیا کے علاقائی امن کو خطرات پیدا کررہا ہے۔ اگر قطری حکام انسداد دہشتگرد ی کے علمبردار عرب ممالک کے مطالبات پورے کردیں تو ایسی صورت میں قطری بحران خود بخود حل ہوجائیگا۔

شیئر: