Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

حج خدمات پر اللہ ، شاہ سلمان کونوازے، چوہدری زاہد

 طائف میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے گجرات کی معروف شخصیت کا خطاب
طائف (ابو علی بڈانی) طائف کی معروف شخصیت چوہدری سرفراز احمد کے سسر، گجرات کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری زاہد حسین وڑائچ حج کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب تشریف لائے تو کاروان آشتر کے چیف ایگزیکٹیو سید محمد علی نقوی نے مقامی ریستوران میں انکے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں طائف اور مکہ مکرمہ سے اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر چوہدری زاہد حسین وڑائچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الحمد للہ آج میری دیرینہ خواہش پوری ہوئی۔ اللہ پاک نے روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم اور اپنے گھر خانہ کعبہ کی زیارت نصیب فرمائی اور انشاءاللہ حج کی سعادت بھی حاصل کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ خادم حرمین شریفین کی جانب سے ضیوف الرحمن کو جو خدمات پیش کی جارہی ہیں ان کی مثال نہیں ملتی۔اللہ پاک ان کو اجر دیگا۔ پاکستان حج مشن کی طرف سے بہتر انتظامات نظر آرہے ہیں۔یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ ماشاءاللہ یہاں پر تو بجلی ایک پل بھی نہیں جاتی۔ پاکستان میں لوڈ شیڈنگ سے لوگ چڑچڑے اور ذہنی مریض بنتے جارہے ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے وطن کو ترقی عطا فرمائے اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے۔ انڈسٹریل ایریامیں تو لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگیا تھا اسلئے تاجر برادری میں جان آگئی تھی۔ ملک ترقی کی طرف گامزن تھا مگر اب نواز شریف کو ہٹا دیا گیا ۔ اب نہ جانے ہمارے ملک کا کیا بنے گا کیونکہ ان کی قیادت میں بہت سے ترقیاتی کام ہورہے تھے۔ تقریب کے آخر میں سعودی عرب اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔ فیض احمد، فیصل جاوید، رریاض احمد ، محمد بلال، سید زین علی، چوہدری حسن سلطان نے شرکت کی۔

شیئر: