Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

آئرش گالفر روری میکلروئے کی خلانورد کے روپ میں گالف کورس میں انٹری

شارلٹ / کیلیفورنیا: آئرش گالفر روری میکلروئے خلانورد کے روپ میں گالف کورس پہنچ گئے۔انھوں نے یہ روپ پی جی اے چیمپئن شپ سے قبل دھارا، ان کا مقصد لوگوں کو حیران کرنا نہیں بلکہ وہ ایک تشہیری ویڈیو میں کام کررہے تھے، ان کے ساتھ ماسٹرز چیمپیئن سرگیو گارشیا بھی موجود رہے۔دونوں ہی سر سے پاﺅں تک خلانورد کے لباس میں ملبوس تھے، یہ پہلا موقع نہیں جب میکلروئے نے کوئی منفرد روپ اختیار کیا ہے، اس سے قبل وہ سپر مین کے روپ میں بھی گالف کورس پر جلوہ گر ہوچکے ہیں۔

شیئر: